وفاقی حکومت کا ملک میں افراتفری پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات پر بھی غور کیا گیا: ذرائع— فوٹو:فائل
 ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات پر بھی غور کیا گیا: ذرائع— فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں افراتفری پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیرصدارت سیاسی اورقومی امورپر طویل مشاورتی اجلاس ہوا جس میں حساس اداروں کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ سی سی پی او لاہور نے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کو لاہور اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی پرتشدد کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ انتشار پھیلانے والے کارکن دیہاڑی پر بلائے گئے تھے جبکہ اجلاس کے شرکا کو گرفتار افراد سے دوران تفتیش اہم انکشافات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے  مطابق سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور شرکا نے عمران خان سے متعلق دوٹوک پالیسی اپنانےکی رائے دی اور کہاکہ حکومتی رٹ کی عملداری کیلئے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا، قانون سب کیلئے برابر ہے تو عمران خان بالاتر کیوں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور  خیبرپختونخوا میں انتخابات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں افراتفری پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا اورشرپسندی سے باز نہ آنے والوں کےخلاف کارروائی کیلئے سکیورٹی اداروں کو فری ہینڈ دینے کا عندیہ دیا۔

مزید خبریں :