Time 20 مارچ ، 2023
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش

اس وقع شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں: محکمہ موسمیات۔ فوٹو فائل
 اس وقع شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں: محکمہ موسمیات۔ فوٹو فائل 

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع ہو گئی۔

شہر قائد کے علاقوں ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ابوالاصفہانی روڈ، گلشن جمال، راشد منہاس روڈ، سہراب گوٹھ اور ائیرپورٹ پر تیز گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقع شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس وقت ملیر، اورنگی ٹاؤن اور سپر ہائی وے کے قریب بادل موجود ہیں جس کے باعث شہر میں آدھے سے ایک گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :