دنیا
Time 21 مارچ ، 2023

گاڑی کی ٹکر کے بعد طالبہ نے ایمبولینس سے بورڈ کا امتحان دیدیا

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مبشرہ نے ایمبولینس کے اندر سے امتحان دیا جس کی نگرانی کے لیے اندر ٹیچر موجود تھیں/ اسکرین گریب
رپورٹس میں بتایا گیا کہ مبشرہ نے ایمبولینس کے اندر سے امتحان دیا جس کی نگرانی کے لیے اندر ٹیچر موجود تھیں/ اسکرین گریب

بھارت: ممبئی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے حادثے کے بعد ایمبولینس سے ہی  بورڈ کا امتحان دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبشرہ صادق دسویں جماعت کی طالبہ ہیں جو جمعہ کے روز سائنس کا امتحان دینے کے بعد گھر جارہی تھیں لیکن سڑک کراس کرتے ہوئے انہیں ایک گاڑی نے ٹکر ماردی۔

مبشرہ کو اس حادثے میں شدید چوٹیں آئیں اور بائیاں پاؤں بھی متاثر ہوا، طالبہ کی اسی روز سرجری بھی کی گئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے اسے دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا۔

تاہم طالبہ نے اپنی اسکول کی ٹیچرز سے درخواست کی کہ وہ اگلا امتحان اسی حالت کے باوجود دینا چاہتی ہے، مبشرہ کی اس درخواست کو ایجوکیشن بورڈ کے سامنے رکھا گیا جنہوں نے یہ درخواست قبول کرلی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مبشرہ نے ایمبولینس کے اندر سے امتحان دیا جس کی نگرانی کے لیے اندر ٹیچر موجود تھیں۔

مزید خبریں :