پاکستان
20 دسمبر ، 2012

امید ہے پاک فوج ملک و قوم کو سرخرو کرے گی، گورنر بلوچستان

امید ہے پاک فوج ملک و قوم کو سرخرو کرے گی، گورنر بلوچستان

کوئٹہ … کوئٹہ کینٹ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 1614 جوان پاس آوٴٹ ہوکر پاک فوج کا حصہ بن گئے، گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کو عسکری تربیت اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنا خوش آئند ہے، امید ہے پاک فوج ملک و قوم کو ضرورت پڑنے پر سرخرو کرے گی۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانون کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کا انعقاد کوئٹہ کینٹ کے ای ایم ای گراوٴنڈ میں کیا گیا، تقریب میں گورنر نواب مگسی مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد عالم خٹک بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں صوبائی وزراء، قبائلی عمائدین اور اعلیٰ سرکاری و ملٹری حکام کے علاوہ ریکروٹس نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گورنرنے کامیاب ٹریننگ پر ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک فوج ملک و قوم کو ضرورت پڑنے پر سرخرو کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا وطن اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، بیرونی ہاتھ سادہ لوح شہریوں کو ورغلا کرسازشوں میں مصروف ہے، ہم سب ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں اور پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کو عسکری تربیت اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا اسی طرح نوجوانوں کو تعلیم و تربیت کی فراہمی میں تعاون رہا تو ہم دہشت گردی اور معاشی اور دیگر مسائل پر قابو پالیں گے۔ اس سے قبل گورنر نے کمانڈر سدرن کمانڈ کے ہمراہ پریڈ کامعائنہ کیا اور پریڈ کے شرکاء نے مہمان خصوصی کو سلامی بھی پیش کی۔ گورنر نے بہترین کارکردگی پر ریکروٹس کو انعامات سے بھی نوازا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان سے اب تک 15 ہزار سے زائد آفیسرز اور جوان پاک فوج میں شامل ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :