21 مارچ ، 2023
پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے اور ایک اور غیر ملکی ائیرلائن نے پاکستان سے فضائی آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ترکیہ سن ایکسپریس ائیرلائن نے پاکستان سے فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست دے دی ہے۔
سن ایکسپریس ائیرلائن پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فضائی آپریشن شروع کرے گی۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق سن ایکسپریس ائیرلائن کی درخواست مزید کارروائی کیلئے وزارت ہوابازی کو بھیج دی گئی ہے، منظوری ملتے ہی سن ایکسپریس کو پاکستان کے فضائی آپریشن کی اجازت مل جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ نئی ائیرلائن کے پاکستان آنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔