20 دسمبر ، 2012
کراچی…حکومت سندھ نے 27،28 دسمبر کوصوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔یہ تعطیلات بینظیربھٹوکی برسی اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کی برسی کے موقع پر دی گئی ہیں۔جب کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 24 دسمبرسے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہونگی۔ حکومت سندھ کی جانب سے جا ری اعلامیہ کے مطابق27دسمبر کو بینظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پرصوبے میں عام تعطیل اور28 دسمبر کو شاہ عبداللطیف بھٹائی کی برسی کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔