پاکستان

گلگت بلتستان اور کشمیر کے پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ فوٹو فائل
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ فوٹو فائل

وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان اور کشمیر کے پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد کر  دی گئی ہے۔ 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ، گورنرگلگت بلتستان کو متعلقہ صوبہ سکیورٹی فراہم کرے گا اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے آئی جی اور کمشنراسلام آباد کو سکیورٹی دینے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس پر زمان پارک میں پنجاب پولیس سے مزاحمت کی انکوائری ہوئی تھی جس کے بعد وفاقی حکومت نے پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں :