20 دسمبر ، 2012
کراچی…گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع کیمطابق انکی جگہ مخدوم احمد محمود کو بطور گورنر پنجاب مقررکیے جانے غالب امکان ہے۔یاد رہے کہ مخدوم احمد امحمود کا تعلق مسلم لیگ فنکشنل سے ہے۔جنگ اسلام آباد کے بیورو چیف طاہر خلیل نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گورنر کھوسہ کی تبدیلی کا فیصلہ آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ پنجاب میں بہتر نتائج حاصل کیے جاسکیں۔جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لطیف کھوسہ کو کوئی اور ذمہ داری دی جائے گی۔بتایا جاتا ہے کہ یہ فیصلے آج کراچی میں صدر زرداری اور پی پی کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات میں کیا اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔