20 دسمبر ، 2012
کراچی …معلوم ہوا ہے کہ مخدوم احمدمحمودنے جمعرات کو صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ،جہاں اس حوالے سے فیصلہ کیاگیا،ملاقات میں پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی اورعلی موسیٰ گیلانی بھی شریک تھے۔ ذرئع سے معلوم ہوا ہے کہ مخدوم احمدمحمودہفتے کوگورنرکے عہدے کاحلف اٹھائیں گے،یاد رہے کہ مخدوم احمدمحمودحلقہ پی پی 292 رحیم یار خان سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں،اور وہ مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدربھی ہیں