دنیا
Time 29 مارچ ، 2023

آشنا کی خودکشی پر افسردہ خاتون نے بھی خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی

منجو ایک پرائیوٹ کمپنی میں ملازمہ تھی اور اس کا ایک کریانے کی دکان میں کام کرنے والے آپریٹر سے تعلق تھا جس نے گولی مار کر خودکشی کی تھی: بھارتی میڈیا رپورٹس__فوٹو: فائل
منجو ایک پرائیوٹ کمپنی میں ملازمہ تھی اور اس کا ایک کریانے کی دکان میں کام کرنے والے آپریٹر سے تعلق تھا جس نے گولی مار کر خودکشی کی تھی: بھارتی میڈیا رپورٹس__فوٹو: فائل

بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی خاتون کو آشنا کی خودکشی کا دکھ برداشت نہ ہوسکا جس کے بعد خاتون نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ منجو نامی 30 سالہ خاتون اپنے آشنا کی خودکشی کا صدمہ برداشت نہ کرسکی اور  کمرے میں خود کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق منجو ایک پرائیوٹ کمپنی میں ملازمہ تھی اور اس کا ایک کریانے کی دکان میں کام کرنے والے آپریٹر سے قریبی تعلق تھا، جس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔

 آشنا کے خودکشی کی خبر ملنے پر اسے پتہ چلا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ بھی تھا، بعدازاں منجو نے دکھ کے مارے خود کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق جھلسنے کی وجہ سے خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون ہلاک ہوگئی۔

پولیس کے مطابق منجو کے کمرے سے خودکشی کرنے کے حوالے سے کوئی تحریری نوٹ نہیں ملا۔

مزید خبریں :