Time 30 مارچ ، 2023
پاکستان

پشاور: مفت آٹےکی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کرنیوالے شہری پر پولیس تشددکی ویڈیو وائرل

پشاور میں مفت آٹےکی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری پر پولیس تشدد کی ویڈیو  وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ دلزاک روڈ پرپیش آیا جہاں مفت آٹےکی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری پر  پولیس اہلکار نے تشدد کیا۔

 ویڈیو میں پولیس اہلکار کو شہری کو زبردستی گاڑی میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکار کو شہری کو سر کے بالوں سے پکڑتے اور  زدوکوب کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں ایس ایچ او فقیرآباد وارث خان بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایچ او کا کہنا ہےکہ  سرکاری آٹا نہ ملنے پر لوگ دلزاک روڈ پر احتجاج کر رہے تھے،  شہریوں نے روڈ ٹریفک کے لیے بندکیا اور مزاحمت کی جس پرکچھ شہریوں کو موقع پر گرفتار کیا، اہلکار نے شہری پر تشدد نہیں کیا بلکہ پولیس وین میں بٹھانے کی کوشش کی تھی۔

مزید خبریں :