Time 30 مارچ ، 2023
پاکستان

بغاوت پر اکسانے کے الزام میں حسان نیازی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

نوشہرہ پولیس بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں حسان نیازی کی گرفتار کرنے کیلئے کراچی پہنچ گئی— فوٹو: فائل/جیو نیوز
نوشہرہ پولیس بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں حسان نیازی کی گرفتار کرنے کیلئے کراچی پہنچ گئی— فوٹو: فائل/جیو نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حسان نیازی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نوشہرہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتاری کا ایک اور پروانا جاری کردیا گیا۔

نوشہرہ پولیس بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے کراچی پہنچ گئی۔

نوشہرہ کے  تھانہ کینٹ میں شبیر الدین نامی شہری کی مدعیت میں  حسان نیازی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق حسان نیازی لوگوں کو بغاوت پر اُکسانے کا مرتکب ہے۔

مزید خبریں :