Time 30 مارچ ، 2023
پاکستان

ظل شاہ کیس میں حسان نیازی اور راجہ شکیل زمان کی ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ فوٹو فائل
انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ فوٹو فائل

لاہور: زمان پارک میں پولیس آپریشن کے روز جاں بحق ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ظل شاہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ شکیل زمان کی ضمانت منظور ہو گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد نے ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

حسان نیازی کی جانب سے صدر لاہور بار رانا انتظار ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کئے جبکہ ملزم راجہ شکیل زمان کی جانب سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل عبدالجبار ڈوگر نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔

مزید خبریں :