22 فروری ، 2012
پشاور… پشاور میں آج بھی حسب معمول ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہے۔ ریلویز انکوائری پشاور کے مطابق کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس ساڑھے پانچ گھنٹے اور خیبر میل ساڑھے چار گھنٹے تاخیر سے سوا گیارہ بجے پشاور پہنچنے کی توقع ہے۔ عوام ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر سے ساڑھے آٹھ بجے پشاور پہنچے گی۔ جبکہ کوئٹہ ایکسپریس سات گھنٹے تاخیر سے رات 3 بج کر 20 منٹ پر پہنچنے کی توقع ہے۔ آج صبح انجن دستیاب نہ ہونے کے باعث پشاور سے کوئٹہ ا یکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی جبکہ عوام ایکسپریس مقررہ وقت پرصبح نو بجے کراچی روانہ ہوئی۔