پاکستان
22 فروری ، 2012

خیبر ایجنسی : روڈ کنارے نصب بم پھٹنے سے 3افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی : روڈ کنارے نصب بم پھٹنے سے 3افراد جاں بحق

پشاور… خیبر ایجنسی میں روڈ کنارے نصب بم پھٹنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں امن وامان کے سلسلے میں جرگہ طلب اور میرنشاہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقہ سپاہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جس سے دو راہگیر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔زخمی ہونیوالے شخص کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیاوہ تاہم زخموں کی تاب نہ کر وہ بھی چل بسا۔ پولیٹیکلحکام کے مطابق میرانشاہ کے علاقے دتہ خیل،رزمک،دوسلی ،میرعلی اور بنوں روڈ پرآج صبح ساڑھ 6 بجے سے غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں پولیٹیکل ایجنٹ محمد جاوید مروت نے احمد زئی وزیر قبائل کا گرینڈ جرگہ طلب کرلیا ہے۔جس میں 120رکنی کمیٹی جو کہ تمام نو اقوام کی نمائندگی کرے گی۔ذرائع کے مطابق جرگہ میں سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر گزشتہ دنوں حملوں اور علاقائی ذمہ داری کو بہتر طریقے سے نبھانے پر غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :