22 فروری ، 2012
کوئٹہ… بلوچستان بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے زیر انتظام میٹر ک کے سالانہ امتخانات برائے سال 2012ء کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں آج سے شروع ہو رہے ہیں جس میں صوبے کے تیس اضلاع سے 90ہزار سے زائد طلباء و طالبات شرکت کررہے ہیں بلوچستان بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے کنٹرولر امتخانات بلوچستان تعلیمی بورڈ محمد بلال نے جیو نیوز کو بتایا کہ میڑک کیلئے کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں 145امتخانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں 600سے زائد نگران عملہ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہا ہے جبکہ امتخانی مراکز کی حدود میں پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ کے چیئرمین کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میڑک امتحان کیلئے کوئٹہ میں 36امتخانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 18مراکز طالبات کے لئے مختص ہیں جہاں خواتین نگران مقرر کی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں 10سے زائد مقامات پر قائم فوٹو اسٹیٹ کی وہ دکانیں جہاں نقل کا مواد تیار کیا جاتا تھا کو انتظامیہ کے ذریعے پرچے کے ٹائم میں مکمل طور پر بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔