پاکستان
21 دسمبر ، 2012

امتیاز گیلانی کو ایچ ای سی کا قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر نیکا فیصلہ

اسلام آباد … سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن نے امتیاز گیلانی کو کمیشن کا قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایچ ای سی کا خصوصی اجلاس چیئرمین جاوید لغاری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں سپریم کورٹ کے17 دسمبر کے فیصلے کی روشنی میں ایچ ای سی کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔ کمیشن نے امتیاز گیلانی کو قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر نامزد کر دیا ، باقاعدہ تقرر 30 دن کے اندر کر دیا جائے گا۔ امتیاز گیلانی یو ای ٹی پشاور کے وائس چانسلر اور وائس چانسلرز کمیونٹی کے صدر بھی ہیں۔

مزید خبریں :