پاکستان
21 دسمبر ، 2012

ایمپریس مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی

ایمپریس مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی

کراچی…کراچی کے علاقے ایمپریس مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے اے این پی کے علاقائی عہدیداررمضان کاکڑجاں بحق ہوئے،ترجمان اے این پی کے مطابق رمضان کاکڑ انکی جماعت کے رکن تھے، فائرنگ کے اس واقعہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،جس کے بعد مشتعل افرادنے2موٹرسائیکلوں کوبھی آگ لگادی،پولیس کے مطابق واقعے کے بعدمشتعل افرادنے ہوائی فائرنگ اورہنگامہ آرائی کرکے دکانیں اورکاروباربندکرادیا۔یاد رہے کہ ہنگامہ آرائی میں2پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء اس واقعہ کے بعد جناح اسپتال شعبہ حادثات میں بھی مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کی جس سے خو ف وہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی، مریضوں سمیت ڈاکٹراورپیرامیڈیکل اسٹاف ایمرجنسی سے بھاگ گئے۔

مزید خبریں :