21 دسمبر ، 2012
واشنگٹن …امریکی صدربارک اوباما ڈیموکرٹیک پارٹی کے سابق صدارتی امیدوار اور سینیٹ میں خارجہ امور کے حوالے سے پارٹی کے اہم رہنماء سینٹر جان کیری کووزیرخارجہ نامزدکرینگے،وائٹ ہاوس کے مطابق اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل موجودہ وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے صدر کے نئے ٹرم میں وزیرخارجہ کا عہدہ نہ لینے کا عندیہ دیا تھا۔