Time 07 اپریل ، 2023
پاکستان

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کو احتجاج مہنگا پڑ گیا، 300 ملازمین برطرف

ملازمین نے ایک ماہ تک کراچی سمیت دیگر ائیرپورٹس پر احتجاج کیا تھا/ فائل فوٹو
ملازمین نے ایک ماہ تک کراچی سمیت دیگر ائیرپورٹس پر احتجاج کیا تھا/ فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کو احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا جن میں  ریٹرنر شپ پر کام کرنے والے 300 ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔

ملازمین نے ایک ماہ تک کراچی سمیت دیگر ائیرپورٹس پر احتجاج کیا تھا، عارضی ملازمت کرنے والے ملازمین کا مطالبہ تھا کہ انہیں مستقل کیاجائے۔ 

اسی حوالے سے رہنما پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو نے بھی سی اے اے ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی تھی۔

اب نیا معاہدہ کرنے والے ملازمین کی ملازمت مستقل ہوسکےگی۔

مزید خبریں :