07 اپریل ، 2023
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی نے فیکٹری میں زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے ہلاکتوں کے کیس میں فیکٹری مالک سمیت تمام ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
سائٹ ایریا کی فیکٹری میں زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگڈر سے ہلاکتوں کےکیس میں فیکٹری مالک عبد الخالق سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ ہرسال کی طرح ملازمین کے اہل خانہ کو رقم دی جا رہی تھی، اس سال رقم کی تقسیم کے دوران لوگوں نے دھاوا بولا، واقعہ حادثاتی ہے میرے موکل کا اس میں کوئی قصور نہیں، بھگدڑ کے وقت فیکٹری مالک موقع پر نہیں تھے۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پولیس اور سول انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا تھا، ملزمان کی لاپرواہی سے واقعہ رونما ہوا۔
عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ مقدمے کے ابتدائی مرحلے پر ضمانت نہیں دی جاسکتی، چالان کے بعد ملزمان کےکردار پر ضمانت کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔