Time 09 اپریل ، 2023
پاکستان

سی ویو پر ریسٹورنٹ پر نشے میں دھت گاہک کی فائرنگ سے ملازم زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں سی ویو پر  واقع انٹرنیشنل فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر نشے میں دھت گاہک نے کھانا دینے میں تاخیر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملازم زخمی ہوگیا۔

 فائرنگ کے بعد گاڑی میں سوار ملزم دوستوں کے ساتھ فرار ہوگیا،  تاہم سی سی ٹی وی کیمرے نے ملزمان کی گاڑی شناخت کرلی ہے۔

زخمی ملازم نے بتایا کہ ملزمان آرڈر لینےکے لیے آئے تھے، سب سحری کر رہے تھےاور اس وقت کاؤنٹر  پرکوئی نہیں تھا،غصے میں آکر ملزم نے فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ایک گاڑی میں چار ملزمان سوار تھے، ایک ملزم کے ہاتھ میں رائفل تھی، ملزمان نشے کی حالت میں تھے، رائفل تھامے ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ریسٹورنٹ کا ملازم ٹانگ پر گولی لگ جانے سے زخمی ہوگیا، جائے وقوعہ سے گولیوں کے متعدد خول بھی ملے ہیں۔

مزید خبریں :