22 دسمبر ، 2012
کراچی … صدر ، ریگل چوک اور اطراف میں نامعلوم افراد نے دکانیں بند کرادیں، علاقے میں کشیدگی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے صدر، ایمپریس مارکیٹ، بوہری بازار ، ریگل چوک اور اطراف کے علاقوں میں دکانیں بند کرادیں، دکاندار اپنی دکانوں کے باہر کھڑے ہیں جبکہ علاقے میں خوف و ہراس اور کشیدگی پھیل گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات صدر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔