پاکستان
22 فروری ، 2012

پشاور اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

پشاور… پشاور اور اس کے گردو نواح میں آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پرابر آلود رہے گا۔محکمہ مو سمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالا ئی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا اورچند ایک مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالا ئی علاقوں میں بارش ہو ئی ہے۔ مالم جبہ 14 ملی میٹر ،پارہ چنار5،چترال 11،کالام 10اور سیدو شریف میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرات5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

مزید خبریں :