22 دسمبر ، 2012
کراچی … گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے صدر آصف زرداری کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا، صدر مملکت کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ کراچی میں صدر آصف علی زرداری سے گورنر پنجا ب سردار لطیف کھوسہ نے ملاقات کی، اس موقع پر گورنر پنجاب نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو پیش کردیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک بھی موجود ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ لطیف کھوسہ کی بطور گورنر پنجاب خدمات قابل تعریف ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر قانون کو نئے گورنر پنجاب کیلئے کمیشن آف اپوائنٹمنٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ فنکشنل لیگ سے استعفیٰ دینے والے مخدوم احمد محمود کو پنجاب کا گورنر بنایا جارہا ہے۔