پاکستان
22 دسمبر ، 2012

پشاور: ڈھکی نعلبندی میں زور دار دھماکے کی اطلاع

پشاور … پشاور کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں دھماکا ہوا ہے ، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق قصہ خوانی بازار کے قریب ڈھکی نعلبندی کے علاقے میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکا ہوا ہے تاہم پولیس نے واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دھماکے کی اطلاع کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں ڈھکی نعلبندی کی جانب روانہ ہوگئی ہیں تاہم دھماکے کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں :