پاکستان
22 دسمبر ، 2012

پشاور: ڈھکی نعلبندی میں دھماکا، ایس ایچ او کابلی جاں بحق، 15 افراد زخمی

پشاور: ڈھکی نعلبندی میں دھماکا، ایس ایچ او کابلی جاں بحق، 15 افراد زخمی

پشاور … پشاور کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں اے این پی کے اجلاس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں ایس ایچ او تھانہ کابلی جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق قصہ خوانی بازار کے قریب ڈھکی نعلبندی کے علاقے میں اے این پی کے مقامی رہنما کے گھر پر بشیر احمد بلور کی زیر صدارت ایک اجلاس ہورہا تھا کہ اس موقع پر دھماکا ہوگیا، دھماکے کی نوعیت سے متعلق تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا، سیکیورٹی پر تعینات ایس ایچ او تھانہ کابلی عبدالستار خان دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، اسپتال انتظامیہ زخمیوں کی جان بچانے کی کوششیں کررہی ہے۔ دھماکا کافی زور دار تھا جس کی آواز تقریباً پورے پشاور شہر میں سنی گئی، دھماکے میں قریبی عمارتوں ، گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خود کش تھا۔

مزید خبریں :