22 فروری ، 2012
لاہور… پنجاب کابینہ نے کچی آبادیز ترمیمی بل اورڈیرہ غازی اورلاہور میں دو یونی ورسٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں ایوان وزیر اعلیٰ پنجا ب شہباز شریف کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ایوان وزیر اعلیٰ نے کچی آبادیز پالیسی کے نفاذ کے لئے کمیٹی بھی قائم کردی ہے کابینہ نے ڈیری غازی خان میں اخوت یونی ورسٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں کمیٹی قائم کرکے سات روز میں رپورٹ طلب کرلی۔پنجاب کابینہ نے لاہور کے ارفع سافٹ وئر ٹیکنالوجی پارک میں آئی ٹی یونی ورسٹی کے قیام کی بھی منظوری دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آئی ٹی یونی ورسٹی ترکی کے تعاون سے قائم کی جائے گی، جس میں داخلے صرف میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں گے، تاہم اعلٰی تعلیمی کارکردگی کے حامل غریب طلباء کے لئے کوٹہ مختص کیا جائے گا۔