Time 14 اپریل ، 2023
کھیل

کیوی کپتان پہلی بار پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے پُرجوش

فوٹو: پی سی بی اسکرین گریب
فوٹو: پی سی بی اسکرین گریب

دورہ پاکستان پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک کوالٹی ٹیم ہے، کوشش کریں گے جتنا اچھا ہو کھیل پیش کریں۔

گزشتہ روز لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ہماری ٹیم میں اہم کھلاری شامل نہیں، وہ آئی پی ایل کھیل رہے ہیں، یہ نئے لڑکے اچھا پرفارم کریں گے ، ان کے پاس اچھا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری آئیڈیل نہیں،کیونکہ وقت کم تھا، سری لنکا کے خلاف سیریز ختم ہوتے ہی یہاں پہنچ گئے،کوشش کریں گے جلد از جلد ہم آہنگ ہوں لیکن وقت کا کم ہونا اپنی جگہ ہے۔

ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کھیل رہا ہوں، پرجوش ہوں، پاکستان کے پاس اچھے میچ ونرز اور بولرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی اور ان پر دباؤ بھی ڈالا، ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ڈیرل میچل اور جمی نیشم کو دنیا بھر میں کھیلنے کا تجربہ ہے، پاکستان کے کوالٹی فاسٹ بولرز ہیں، اسپیڈ کے ساتھ وہ  ڈیتھ اوورز میں بھی اچھے ہیں۔

کیوی کپتان نے کہا کہ ہمیں اپنے پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا، ہم نے کراچی میں ون ڈے کرکٹ کھیلی ہے، اب لگتا ہے کہ اس سیریز میں پیچز مختلف ہوں گی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج رات 9 بجے شروع ہو گا۔

مزید خبریں :