Time 14 اپریل ، 2023
پاکستان

چوہدری یاسین آزادکشمیر کی وزارت عظمیٰ کیلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار نامزد

چوہدری یاسین ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن اتحاد کے بھی متفقہ امیدوار ہونگے: ذرائع/ فائل فوٹو
چوہدری یاسین ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن اتحاد کے بھی متفقہ امیدوار ہونگے: ذرائع/ فائل فوٹو

پیپلزپارٹی نے چوہدری یاسین کو آزادکشمیر  کی وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار نامزد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری یاسین ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن اتحاد کے بھی متفقہ امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کل تک ہو جائے گا جس کا شیڈول آج جاری ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری یاسین پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر ہیں اور پیپلزپارٹی کی جانب سے چوہدری یاسین کو وزارت عظمیٰ آزادکشمیر کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیرکے لیے چوہدری رشید کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :