15 اپریل ، 2023
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 1 بجے ہوگا جس میں آئینی قانونی و معاشی امور پر غور ہوگا۔
اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں اہم قومی امور پر مشاورت بھی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں پنجاب الیکشنز کے فنڈز سے متعلق مشاورت کا امکان ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب میں الیکشن کے لیے 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دینے کا حکم دیا ہے ۔