Time 16 اپریل ، 2023
کاروبار

ایل این جی کی درآمدات میں 15 فیصدکمی ریکارڈ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں  مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایل این جی کی درآمدات گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15 فیصدکم ریکارڈ کی گئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق  مارچ میں بھی  ایل این جی کی درآمدات میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 8 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری کے مقابلے میں مارچ میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر6 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

مزید خبریں :