Time 17 اپریل ، 2023
پاکستان

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عید الفطر پر ملازمین کو بونس دینے کا فیصلہ

ملازمین کو عید الفطر پر بونس دینے کی منظوری سی اے اے بورڈ نے دے دی ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل
ملازمین کو عید الفطر پر بونس دینے کی منظوری سی اے اے بورڈ نے دے دی ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

کراچی: سول ایوی اتھارٹی (سی اے اے) نے ملازمین کو عیدالفطر پر بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سی اے اے بورڈ نے ملازمین کو عید الفطر پر بونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سی اے اے بورڈ اجلاس سیکرٹری ایوی ایشن کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن سمیت بورڈ ارکان نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ملازمین یونین نے انتظامیہ سے بونس دینے کی درخواست کی تھی۔

مزید خبریں :