Time 18 اپریل ، 2023
کھیل

بھارتی پہلوانوں کو قازقستان کے ائیرپورٹ پر سرنجیں رکھنے پر روک لیا گیا

اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور ٹیسٹنگ ایجسنی کی جانب سے نو میڈلز پالیسی لاگو ہے، بھارتی پہلوانوں نے آستانا میں ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی: رپورٹس__فوٹو: آستانا ائیرلائن
اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور ٹیسٹنگ ایجسنی کی جانب سے نو میڈلز پالیسی لاگو ہے، بھارتی پہلوانوں نے آستانا میں ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی: رپورٹس__فوٹو: آستانا ائیرلائن

بھارت کے پہلوانوں کو قازقستان کے ائیرپورٹ پر سرنجیں رکھنے پر روک لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 فری اسٹائل ریسلرز کو وطن واپسی پر آستانا ائیرپورٹ پر روکا گیا، پہلوانوں کو روکنے کا تعلق ڈوپنگ کے معاملات سے نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور ٹیسٹنگ ایجسنی کی جانب سے نو میڈلز پالیسی لاگو ہے، بھارتی پہلوانوں نے آستانا میں ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلوانوں کو سرنجوں کی رسیدیں پیش کرنا پڑیں، کم از کم پانچ پہلوانوں کو چیک ان سے قبل تمام دستاویزات بھرنے اور ان پر دستخط کرنا پڑے۔

رپورٹس کے مطابق امیگریشن کے معاملات کے لیے پہلوان قطار میں کھڑے تھے جب ان کے نام پکارے گئے جس کے بعد 5 پہلوانوں کو ضروری کارروائی کے بعد دستے کے دیگر ارکان کے پاس جانے دیا گیا۔

ریسلنگ ٹیم کے رکن کا کہنا ہے کہ فوڈ سپلیمنٹ اور نیڈلز ڈوپنگ کی خلاف ورزی والی نہیں تھیں، پانچ پہلوان بلز ہوٹل کے کمروں میں بھول گئے تھے جو فون کر کے منگوائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممنوعہ اشیا برآمد نہ ہونے پر پہلوانوں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید خبریں :