پاکستان

فنڈ اور فورس کی عدم فراہمی سے 14 مئی کو انتخاب ناممکن ہوتا جارہا ہے: الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں جواب

پاک فوج، ایف سی، رینجرز کے لیے وفاق کو خط لکھا لیکن جواب نہیں دیا گیا، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے رقم کی ادائیگی کی آج آخری تاریخ تھی: الیکشن کمیشن— فوٹو:فائل
پاک فوج، ایف سی، رینجرز کے لیے وفاق کو خط لکھا لیکن جواب نہیں دیا گیا، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے رقم کی ادائیگی کی آج آخری تاریخ تھی: الیکشن کمیشن— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب انتخابات کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات کےلیے فنڈز اور امن و امان کے لیے فورس کی عدم فراہمی سے 14 مئی کو انتخاب ناممکن ہوتا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں سکیورٹی کے لیے 4 لاکھ 66 ہزار اہلکار درکار ہیں، پاک فوج، ایف سی، رینجرز کے لیے وفاق کو خط لکھا لیکن جواب نہیں دیا گیا جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے رقم کی ادائیگی کی آج آخری تاریخ تھی، تصویروں والی انتخابی فہرستوں کی چھپائی پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ شفاف اور منصفانہ پر امن انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، زمینی حقائق کے پیش نظر 8اکتوبر انتخابات کے لیے مناسب تاریخ ہے، اگر 8اکتوبر کی تاریخ پر عمل نہ کیا تو ملک میں انار کی کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔

مزید خبریں :