Time 19 اپریل ، 2023
پاکستان

کینیا نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں مزید تعاون سے پھر انکار کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کینیا نے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں مزید تعاون سے پھر انکار کر دیا۔

سپریم کورٹ کے سوموٹو نوٹس پر پاکستان نے کینیا کے حکام سے خط لکھ کر  ارشدشریف قتل کیس کی نئی تحقیقات کیلئے اجازت مانگی تھی۔

تاہم خط کے جواب میں کینین حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں پاکستان کے عمر شاہد حامد اور اطہر وحید سے بھرپور تعاون کیا تھا، نئی تحقیقات کا بھی مختلف نتیجہ نہیں نکلنے لگا۔

کینیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں ضروری تعاون پہلے ہی کرچکے،سپریم کورٹ کا حکم پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

کینیا کے حکام 5 سے زائد بار پاکستان کی درخواست رد کرچکے ہیں ، عدم تعاون سے متعلق پاکستان اور کینیا کے حکام نے جیو نیوز کو تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی تفتیش کاروں کی رپورٹ میں کینین حکام پر تنقید سے مقامی ادارے سخت ناراض ہیں، ارشد شریف قتل کیس پر کینیا حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ اب تک شائع نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے کر نئی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :