پاکستان

پنجاب انتخابات کیس: وزارت دفاع کی سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

وزارت دفاع نے سربمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔ وزارت دفاع نے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے اور سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے۔

پنجاب انتخابات کیس کے حوالے سے  وزارت دفاع کی سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

وزارت دفاع کی رپورٹ میں پڑوسی ممالک کی صورتحال کا بھی ذکر ہے ۔

رپورٹ میں  کہا گیا کہ انتخابات کیلئے 3 لاکھ 85 ہزار 485 مسلح افواج اور رینجرز جوان درکار ہوں گے، چارج سیاسی ماحول کے مد نظر زیادہ سکیورٹی عملے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، سکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صرف پولیس ناکافی ہوگی۔

وزارت دفاع کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خیبر پختو نخوا، بلوچستان میں جاری آپریشن سے جوانوں کو فوری ہٹانا ممکن نہیں، کے پی، بلوچستان آپریشنز کی وجہ سے ہی پنجاب اور سندھ کی صورتحال مستحکم ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خیبرپختو نخوا ،بلوچستان آپریشنز کو چھیڑا گیا تو اثر پنجاب، سندھ میں بھی آئے گا، اکتوبر کے آغاز تک فورسز سکیورٹی فرائض کیلئے دستیاب ہوں گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے، اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم قومی اسمبلی نے فنڈز کے اجرا کی قرارداد مسترد کردی۔

مزید خبریں :