Time 19 اپریل ، 2023
دنیا

سوڈان میں پانچویں روز بھی جھڑپیں جاری، ہلاکتیں 174 سے تجاوز کرگئیں

خرطوم میں فوجی ہیڈ کوارٹر اور مین ائیرپورٹ کے قریبی علاقوں میں بھاری بمباری اور فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں: میڈیا / فوٹو: رائٹرز
خرطوم میں فوجی ہیڈ کوارٹر اور مین ائیرپورٹ کے قریبی علاقوں میں بھاری بمباری اور فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں: میڈیا / فوٹو: رائٹرز

سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں فوج اور کوئیک ریسپانس فورسز کے درمیان 5 ویں روز بھی جھڑپیں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 174 ہو گئی۔

جھڑپوں کے درمیان سوڈانی دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں آگ لگ گئی، آگ جہازوں کے ایندھن ٹینک میں لگی، امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سوڈانی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خرطوم میں جاری جھڑپوں میں 174 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ شدید جھڑپوں کے پیش نظر طبی عملے کو زخمیوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ فائرنگ اور دھماکوں سے طبی عملہ، مریض اسپتالوں میں محصور ہو کر  رہ گیا ہے۔

دوسری جانب سفارتکاروں اور غیر ملکیوں کو خرطوم سے نکالنے کیلئے  امریکی ثالثی میں کی گئی سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باٖغیوں کی جانب سے  فوجی ہیڈ کوارٹر پر قبضے کی کوشش کیلئے کیے گئے حملے کو ناکام بنانے کیلئے سوڈانی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالخلافہ خرطوم میں فوجی ہیڈ کوارٹر اور مین ائیرپورٹ کے قریبی علاقوں میں بھاری بمباری اور فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے فوج کے ایک دھڑے نے فوجی آمر کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔

مزید خبریں :