پاکستان
22 فروری ، 2012

چارسدہ:خاصہ دارفورس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے گاڑی کو نقصان

چارسدہ … چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں خاصہ دارفورس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔واقعے کے بعد مشتبہ افرادکے خلاف آپریشن شروع کردیاگیاہے۔ خاصہ دارفورس ذرائع کے مطابق ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں خاصہ دارفورس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی جب یہ گاڑی مہمند ایجنسی سے شبقدر آرہی تھی تو ڈنڈوپل پولیس چیک پوسٹ کے قریب ایک زورداردھماکاہوگیا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اہلکارمعجزانہ طورپر بچ گئے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اورڈی پی او نثارحسین مروت سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول بم سے کیاگیا۔پولیس نے تفتشش شروع کردی ہے اور مشکوک کی افرادکے خلاف آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :