Time 25 اپریل ، 2023
پاکستان

کبل دھماکا: سی ٹی ڈی تھانے میں 300 سے 400 کلو بارودی مواد تھا: تحقیقاتی رپورٹ

سوات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے— فوٹو: فائل
سوات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے— فوٹو: فائل

سوات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی تھانے میں مالاکنڈ ریجن کا مال خانہ تھا جس میں 300 سے 400 کلو گرام بارودی مواد پڑا تھا جو دھماکوں سے پھٹ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں تفتیش کیلئے لائے گئے دو مشتبہ دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

کبل سی ٹی ڈی تھانے میں مالاکنڈ ریجن کا مال خانہ تھا جہاں گزشتہ تین سے چار سالوں کا بارود موجود تھا۔

کبل تھانے میں باجوڑ ،دیر ، سوات ، بونیر سے مال مقدمہ بارود بھی لا کر رکھا گیا تھا۔ 300 سے 400 کلو گرام بارودی مواد مال خانے میں موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق مال خانے میں مارٹر گولے ، آئی ای ڈیز اور ڈیٹونیٹرز  پڑے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کبل سی ٹی ڈی تھانہ محفوظ ترین جگہ پر واقع تھا، تھانے سے پہلے دو سکیورٹی چیک پوسٹیں ہیں۔

تھانے کی سکیورٹی کیلئے پانچ اہلکار موجود تھے ، تھانے میں کسی کے داخلے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، پہلا دھماکہ 8 بجکر 20 منٹ جبکہ دوسرا دھماکہ 8 بج کر 25 منٹ پر ہوا، پہلے معمولی دھماکا ہوا جبکہ دوسرے دھماکے سے تمام بارودی مواد پھٹ گیا۔

مزید خبریں :