پاکستان
22 فروری ، 2012

سندھ، سینیٹ کی نشستوں پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتحاد

سندھ، سینیٹ کی نشستوں پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتحاد

کراچی… سندھ کی اتحادی جماعتوں میں سندھ سے سینیٹ کی بارہ نشستوں کی تقسیم پر اتفاق ہوگیا ہے،ذرائع کے مطابق سندھ سے سینیٹ کی بارہ نشستوں میں سے سات پر پاکستان پیپلز پارٹی ،چار پر متحدہ قومی موومنٹ اور فنکشنللیگ کے ایک امیدوار کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب کرلیا جائے گا۔اتفاق پانے والے فارمولے کے تحت پیپلز پارٹی کے چار جنرل ، ایک ٹیکنو کریٹ، ایک خواتین اور ایک اقلیتوں کی نشست پر سینٹر منتخب ہونگے ،جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کو دو جنرل ، ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک خواتین کی مخصوص نشست دی جائیں گی فنکشنل لیگ کے ایک امیدوار کو جنرل نشست دی جائے گی ، ہم خیال گروپ کے امیدواروں کی جانب سے آزاد حیثیت میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہ نما خورشید شاہ مذاکرات کررہے ہیں۔امید ہے مذاکرت کے بعد ہم خیال گروپ کے امیدوار کاغذات واپس لے لیں گے ، جس کے بعد سندھ سے 12 سینٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو جائیں گے، پیپلز پارٹی کی طرف سے جنرل نشستوں پر رضا ربانی ، سعید غنی، عاجز ڈھامرہ ، کریم خواجہ ، ٹیکنو کریٹس کی نشست پر حفیظ شیخ ، خواتین کی نشست پر مدثر سحر اور اقلیت کی نشست پر ہری رام منتخب کئے جانے کاامکان ہے ،جبکہ راشد ربانی اور شاہدہ رحمان کاغذات واپس لے لیں گے۔

مزید خبریں :