Time 26 اپریل ، 2023
پاکستان

سابق سی سی پی او لاہور عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کی فائل بھی ساتھ لے گئے

عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے فائل کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کر لیاَ۔ فوٹو فائل
عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے فائل کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کر لیاَ۔ فوٹو فائل

وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کی فائل سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اپنے ساتھ لے گئے۔

عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی (جے آئی ٹی) کو فائل نہ مل سکی، جےآئی ٹی نے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کر لیا۔

جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس فائل نہ ملنے سے تفتیش بھی شروع نہیں ہو سکی، تفتیش کے لیے کئی بار غلام محمود ڈوگر سے فائل مانگی، ان کا جواب ہے کہ یاسمین راشد نے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی ہوئی ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے تک فائل نہیں دے سکتے۔

جے آئی ٹی کے مطابق اہم دستاویزات واپس نہ کرنے پر ریاست کی جانب سے مقدمہ درج کرایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر چند روز قبل ہی ملازمت سے ریٹائر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :