پاکستان
22 فروری ، 2012

وزیراعظم اعلیٰ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، گورنر پنجاب

لاہور… گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کبھی عدالت کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا، وہ اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کا احترام کرتے ہیں۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس لیا، وزیراعظم پیش ہوئے اور اپنا موقف بیان کیا۔ سپریم کورٹ توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کو استثنیٰدے گی۔ گورنر کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں سیاسی جماعتوں نے مفاہمت کا مظاہرہ کیااضافی امیدواروں کے بجائے صرف سیٹوں کے تعداد کے مطابق امیدوار نامزد کئے گئے۔

مزید خبریں :