27 اپریل ، 2023
کراچی میں بیرون ملک سے منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ نے کہا کہ بیرون ملک سےکراچی آنے والے اب تک منکی پاکس کے تین مشتبہ مسافر سامنے آئے ہیں، تینوں مسافروں میں دوران اسکریننگ منکی پاکس کی علامات پائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ مسافروں کی مزید جانچ پڑتال آئسولیشن سینٹرز میں جاری ہے اور تصدیق ہونے پر مسافروں کو ایک سے دو ہفتے تک آئسولیشن سینٹر میں رکھا جائےگا۔
ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ کے مطابق لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹس پر اسکریننگ کاعمل جاری ہے، ملک کےتمام ائیرپورٹس پر منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ہائی الرٹ ہے۔