امارات کی جیل میں سرف سے بال دھونے اور ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پینی پڑی: بھارتی اداکارہ

اداکارہ کو شارجہ ائیر پورٹ پر منشیات برآمد ہونے پر روک کر حراست میں لیا گیا تھا۔ فوٹو فائل
اداکارہ کو شارجہ ائیر پورٹ پر منشیات برآمد ہونے پر روک کر حراست میں لیا گیا تھا۔ فوٹو فائل 

منشیات کے کیس میں تقریباً ایک ماہ متحدہ عرب امارات کی جیل میں گزارنے والی بھارتی اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل میں وہ اپنے بال صرف سے دھوتیں اور ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بناتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی جیل سے حال ہی میں رہائی پانے والی بھارتی اداکارہ کرسنن پریرا کا ہاتھ سے لکھا ہوا ایک نوٹ سامنے آیا ہے جو اداکارہ کے بھائی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ یو اے ای کی جیل میں انہیں سرف سے اپنے بال دھونے پڑے اور ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پینی پڑی، اس گندے کھیل میں، میں صرف ایک پیادی ہوں۔

کرسنن پریرا کا کہنا تھا جیل میں مجھے قلم اور کاغذ کے حصول کے لیے 26 روز کوشش کرنا پڑی، سرف سے بال دھو کر اور ٹوائلٹ والے پانی سے کافی بنا کر میں بالی ووڈ فلمیں دیکھا کرتی تھیں، کبھی میری آنکھوں میں آنسو اتر آتے تھے کہ مجھے میرے مقاصد یہاں پر لائے اور کبھی مجھے اپنے کلچر، میوزک اور ٹی وی پر جانے پہچانے چہروں پر ہنسی آتی تھی، مجھے بھارتی ہونے اور فلم انڈسٹری سے تعلق ہونے پر فخر ہے۔

یاد رہے کہ مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی بالی وڈ فلم سڑک ٹو میں اداکاری کرنے والی کرسنن پریرا کو شارجہ ائیر پورٹ پر ایک یادگاری شے سے منشیات برآمد ہونے پر روکا گیا تھا جو ان کے مطابق انہیں یو اے ای میں کسی کو دینے کا کہا گیا تھا۔

مزید خبریں :