22 فروری ، 2012
لاہور… مسلم لیگ ن نے میاں نواز شریف نے بلوچستان کے مسئلے پر حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی شرکت کو اکبر بگٹی کے قاتلوں کی گرفتاری اور لاپتہ افراد کی بازیابی سے مشروط کردیا۔ مسلم لیگ ن کے اعلامیہ کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے حکومت پر زوردیا ہے کہ اگر وہ چاہتی ہے کہ بلوچستان کے مسئلہ پر مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی شرکت چاہتی ہے تو پہلے اکبربگٹی کے قاتلوں کو گرفتارکرے اور لاپتہ ہونے والے تمام افرادکو فوری بازیاب کرایا جائے۔ مسلم لیگ ن کے مطابق شرائط پوری ہونے کی صورت میں مسلم لیگ ن حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرسکتی ہے۔