Time 28 اپریل ، 2023
پاکستان

عمران جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں توڑ کر پریشان ہیں: احسن اقبال

عمران خان کی نیت یہ تھی کہ اسمبلیاں توڑنے سے نظام گر جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا: وفاقی وزیر منصوبہ بندی/ فائل فوٹو
عمران خان کی نیت یہ تھی کہ اسمبلیاں توڑنے سے نظام گر جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا: وفاقی وزیر منصوبہ بندی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ عمران خان نے جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں توڑیں لیکن اب وہ پریشان ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اپنی دو صوبائی اسمبلیاں کسی جمہوری روایت کے تحت نہیں بلکہ بقول ان کے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے کہنے پر توڑیں جس پر  ان کی نیت یہ تھی کہ اسمبلیاں توڑنے سے نظام گر جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا اور اب عمران خان پریشان ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ملک میں اس وقت آئینی تنازع نہیں، سیاسی تنازع ہے اور یہ تنازع اس لیے پیدا ہوا کیوں کہ عمران خان نے اپنی دو صوبائی اسمبلیاں کسی جمہوری روایت کے تحت نہیں بلکہ بقول ان کے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے کہنے پر توڑیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نیت یہ تھی کہ اسمبلیاں توڑنے سے نظام گر جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا اور اب عمران خان پریشان ہیں۔

مزید خبریں :