28 اپریل ، 2023
لاہور میں پنجاب پولیس کے پبلک ریلیشن آفیسر ( پی آر او) نایاب حیدر کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق نایاب حیدر کو حساس ادارے کے افسر پر بہیمانہ تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
نایاب حیدر کو تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے گرفتار کیا جب کہ مقدمہ حساس ادارے کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔