Time 28 اپریل ، 2023
پاکستان

ویڈیو: پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر بندر چڑھ گیا

اسلام آباد:  پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر ایک بندر  آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر ایک بندر چہل قدمی کر رہا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر موسم کے مزے لیتے ہوئے بندر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ 

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں بھی ایک جنگلی جانورپارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا تھا جس نے دفاتر میں گھس کر توڑپھوڑ بھی مچائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق وہ جانور 'سیوٹ کیٹ ‘  تھا جسے مقامی زبان میں  ’مشک بلا‘ بھی کہا جاتا ہے۔

مزید خبریں :