پاکستان
16 جنوری ، 2012

خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

پشاور…پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے اکثر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، دو دن کی بارشوں کے بعد خنکی میں اضافہ ہوا ہے۔ صوبے کے بعض علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ بعض علاقوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کالام میں تیرہ انچ بارش ریکارڈ کی گئی، ملم جبہ میں گیارہ، دیر میں چھ، دروش میں ایک انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت چار سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سیدو شریف صفر، چراٹ، چترال اور کاکول میں منفی ایک اور کالام میں درجہ حرارت منفی نو سینٹی گریڈ رہا۔ پشاور میں نمی کا تناسب سو فیصد رہا۔

مزید خبریں :